مرغی کا گوشت 602 روپے کلو ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

لاہور، برائلر مرغی کا گوشت 32 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا، زندہ مرغی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہو گیا، تھوک ریٹ فی کلو 400 روپے ہو گیا۔

حکومت کا 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا اعلان

پرچون میں زندہ مرغی 415 روپے فی کلو ہو گئی۔ مرغی کا گوشت 32 روپے اضافے کے بعد 602 روپے کلو ہو گیا۔

انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 394 روپے کے ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 385 روپے اور پرچون میں 400 روپے کلو تھی جبکہ گوشت 580 روپے کلو فروخت ہوا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More