چینی صدر کی شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

بیجنگ ۔11جنوری (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نےشیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چین اور بنگلہ دیش روایتی دوستی کے حامل پڑوسی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ چین اور بنگلہ دیش نے ہمیشہ بنیادی مفادات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے اور دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچانے کے لیےترقی کی راہوں کو آگے بڑھانے میں تعاون کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چین اور بنگلہ دیش دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے، سیاسی باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کے ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More