جنوبی کوریا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے،کم جونگ ان

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

سیئول ۔11جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کو اپنا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔ٹی آرٹی کے مطابق کِم جونگ اُن نے مذکورہ بیان ایمونیشن فیکٹریوں کے دورے کے دوران جاری کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی انتظامیہ جھڑپوں اور اسلحہ جمع کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان خراب ہوتے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے صرفِ نظر ممکن نہیں ۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم جزیرہ نما کوریا میں یک طرفہ کسی بڑے واقعے کا سبب نہیں بنیں گے لیکن جنوبی کوریا کا جنگ سے بچنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More