تین ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ رہنے کے لائق نہیں رہا،وہاں 19 لاکھ افراد بے گھر کردیے گئے ہیں، اقوام متحدہ

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ مسلسل تین ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ رہنے کے لائق نہیں رہا،وہاں 19 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر کردیے گئے ہیں۔

یواین نیوز کے مطابق مشرقِ قریب کے فلسطینی مہاجرین کی امداد و سکونت کے لئے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کی مسلسل 3 ماہ سے جاری بمباری سے غزّہ ناقابل رہائش جگہ میں تبدیل ہو رہاہے،اس کے مختلف علاقوں میں 1.9 ملین انسانوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے جن میں سے تقریباً 1.4 ملین (14 لاکھ) ادارے کے 155 سکولوں اور پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں ۔

ابو حسنہ نے کہا کہ ادارے کے مراکز بے گھر آبادی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے اور اس وقت صورتحال ناقابل برداشت حد تک پہنچ چُکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More