پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے، ٹرافی کی رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر دس منٹ پر ہو گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، عامر جمال کی 12 درجے ترقی

دونوں ٹیمیں 14 جنوری کو دوسرا، 17 کو تیسرا، 19 کو چوتھا اور پانچواں اور آخری میچ 21 جنوری کو کھیلیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More