ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کمی ، 281 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی استحکام برقرار ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر  انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،کاروبارکے دوران انڈیکس 64 ہزار 162 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More