ہم نیوز | Jan 11, 2024
حکومت پاکستان نے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 400 ارب روپے کے اسلامک بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلامک بانڈز 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو تین نیلامیوں میں فروخت کیے جائیں گے۔
100 ارب روپے کے اسلامک بانڈز ایک سال کے لیے فروخت کیے جائیں گے۔
150 ارب مالیت کے اسلامک بانڈز فکسڈ اور فلوٹنگ ریٹ پر 3 اور 5 سال کی مقررہ مدت پر فروخت کیے جائیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More