ملکی معدنی ذخائر کا تخمینہ 9.375 ٹریلین ریال،ان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،سعودی عرب

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

ریاض ۔11جنوری (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے معدنی ذخائر کی قدر کا تخمینہ 9.375 ٹریلین ریال ہے جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق یہ بات سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز ایگزیبیشن سینٹرمیں دو روزہ بین الاقوامی کانکنی کانفرنس کے ایڈیشن تھری کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ بندر الخریف نے کہا کہ سعودی عرب میں معدنیات کے ذخائر کی قدرمیں 90 فیصد اضافہ ہوا ہے، ان کی مالیت 9.375 ٹریلین ریال ہے،2016 کے تخمینے کے مطابق ملک میں معدنیاتی ذخائر کی قیمت 5 ٹریلین ریال کے لگ بھگ تھی

انہوں نے کہا کہ معدنیات کے ذخائر میں اضافہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نئی دریافتوں اور جیولوجیکل سروے کے حوصلہ افزا نتائج کے بعد سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کی تلاش کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے، گزشتہ تین سال کے دوران ان کاوشوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فی مربع کلو میٹر علاقے میں معدنیات کی تلاش پرخرچ 70 ریال سے بڑھ کر 180 ریال تک پہنچ چکا ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More