انڈونیشیا آتش فشاں میں دھماکوں کےباعث علاقے میں ہائی الرٹ

اے پی پی  |  Jan 11, 2024

جکارتہ ۔11جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے آتش فشاں پہاڑ لیووٹوبی لاکی میں دھماکے جاری ہیں جس کے باعث علاقے میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا کی وولکانو ڈسکوری سائٹ کے مطابق لیووٹوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں کا اُگلا ہوا لاوا اور راکھ سینکڑوں میٹر بلندی تک جا رہے ہیں۔ دھماکے شروع ہونے کے بعد علاقے میں چوتھے یعنی بلند ترین درجے کا الارم دے دیا گیا ہے۔آتش فشاں تا حال فعال ہے اور علاقے کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیووٹوبی لاکی۔لاکی میں آتش فشانی دھماکے یکم جنوری کو شروع ہوئے اور تب سے 1172رہائشیوں کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چُکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More