یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

ایتھنز: یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یونان کے جزیرے لیسبوس کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی۔ کشتی میں 36 افراد سوار تھے جن میں سے 18 تارکین کو بچا لیا گیا۔

ترکی کے ساحل سے آنے والی ایک کشتی مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے لیسبوس کے مشرق میں واقع اگیوس جارجیوس کے پتھریلے ساحلوں پر تیز ہواؤں کی زد میں آ گئی۔

کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق انہیں 18 تارکین وطن ملے ہیں جو کشتی سے اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ ساحل کے قریب سمندر میں 2 لاشیں بھی ملی تھیں۔ کشتی کے ڈوبنے کے بعد دیگر 16 افراد منتشر ہو گئے جو اب تک لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی کابینہ نے غزہ سے متعلق اسرائیلی عزائم مسترد کر دیئے

کوسٹ گارڈ کی گشتی کشتیاں خراب موسم کی وجہ سے کشتی رانی پر پابندی کی وجہ سے سمندر میں تلاشی لینے کے قابل نہیں تھیں۔

لیسبوس کا جزیرہ یورپی یونین میں داخل ہونے کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے داخلی راستوں میں سے ایک ہے۔ یونان نے یورپی یونین کے سرحدی تحفظ کے ادارے فرنٹیکس کی مدد سے بحیرہ ایجیئن میں گشت بڑھا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More