پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات، نرسری و پلے گروپ کیلئے 7 روز کی چھٹیاں

اردو نیوز  |  Jan 10, 2024

یکم جنوری سے اب تک پنجاب میں نمونیہ سے 36 بچوں کی اموات ہوئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نمونیہ کے کیسوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اس معاملے پر اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔

چلڈرن ہسپتال میں داخل 10 میں سے 8 بچے نموینہ کے مریض ہیں۔

اجلاس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس میں نمونیہ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت اور اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی نہیں ہوگی۔

 سکولوں میں نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لیے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا۔  

وزیراعلی نے کہا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں۔

’گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے۔ سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیہ خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے۔‘

اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر، سیکریٹری صحت، سپیشل سیکرٹری صحت اور ماہرین صحت و سینیئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More