بی آئی ایس پی کے چیئر پرسن اکٹر امجد ثاقب کا حب اور لسبیلہ آفس کا دورہ

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

حب۔ 10 جنوری (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی ) ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان عبدالجبار،زونل ڈائریکٹر ساوتھ زون بلوچستان منیر جان ساسولی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل بی ایس پی آفس کا دورہ کیا، تفصیلات کے مطابق، چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان عبدالجبار ، زونل ڈائریکٹر ساوتھ زون بلوچستان منیر جان ساسولی اور ان کے ہمراہ دیگر ڈائریکٹرز اور افسران نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل کے آفس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا تفصیلی دورہ کیا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رقم دینے کیلئے مزید شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مستحقین افراد کے اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کا آغاز کردیاہے اور مزید مستحق افراد کیلئے ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ حب میں سروے جاری ہے ۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کے مختلف مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ جس پر ڈسٹرکٹ لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ حب کے عوامی حلقوں نے چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب کے اس احسن اقدام کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More