نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز، پاکستان کے بولنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ بالنگ اٹیک کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اکلینڈ میں شیڈول پہلے ٹی20 میچ کے دوران قومی ٹیم کے ابتدائی فاسٹ بولرز میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور زمان کے کھیلنے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں نوجوان کرکٹر عامر جمال کو بطور آل راؤنڈر جبکہ اسپنر کیلئے اسامہ میر کو محمد نواز پر ترجیع دیئے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی

شاہین، حارث اور زمان کو گروپ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے برعکس دسرے نیٹ میں محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، اور عباس آفریدی نیٹس میں پریکٹس کررہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More