وزارت مذہبی امور کا حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ایف آئی کو کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

بدھ کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج کی غیر قانونی بکنگ میں ملوث ’’ ففتھ پلر فیملی تکافل لمیٹڈ‘‘ کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف آئی اے کو مبینہ فراڈ کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے مذکورہ کمپنی کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت نے کسی تکافل کمپنی کو حج و عمرہ کی بکنگ کی اجازت نہیں دی ۔عوام ففتھ پلر تکافل جیسی کمپنیوں سے آگاہ رہیں اور حج، عمرہ کی بکنگ سے قبل کمپنی کے کوائف وزارت کی ویب سائٹ پر ضرور چیک کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More