اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، بیرسٹر علی ظفر

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی روایت قائم رکھی، عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دینے کا حکم دیا ہے ، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے انصاف کے ساتھ فصیلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا نشان زبردستی چھینا گیا تھا، پی ٹی آئی کو الیکشن سے کوئی روک نہیں سکتا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ خود کو پی ٹی آئی ممبر کہنے والے بھی چاہتے تھے انتخابی نشان نہ دیا جائے، انتخابی نشان ایک پارٹی سے لینا سیاسی جماعت کو غیرفعال کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More