زندہ مرغی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

لاہور، برائلر زندہ مرغی کی قیمت میں پانچ روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے۔

زندہ مرغی کی تھوک فی کلو قیمت 385 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرچون میں مرغی 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 580 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان کی ترسیلات زر میں 13.4 فیصد کا اضافہ

انڈوں کی قیمت میں مزید دو روپے اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن انڈے 392 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھوک میں زندہ مرغی کی قیمت 380 روپے جبکہ پرچون میں 395 روپے تھی اور گوشت 573 روپے کلو تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More