پشاور میں گودام سے غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، ملزم گرفتار

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

پشاور۔ 10 جنوری (اے پی پی):ایس پی پشاورکینٹ وقاص رفیق کی ہدایت پرکینٹ سمیت نواحی علاقوں میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصراورغیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی ایس پی پشتخرہ سجاد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سربند فواد خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر گودام میں موجودغیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے ملزم دلبر خان کو گرفتار کر کے غیرقانونی اسلحہ و ایمونیشن میں ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، 13 پستول، 18 پستول پارٹس بیرل 22 ، مختلف بورکے کارتوس 500 اور میگزینز 42 برآمد کرلئے ۔

ملوث ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More