دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی، نگران وزیراعظم

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی،دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی،دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران میں کیا۔ اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی۔ شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی۔ دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More