لکی مروت میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی لاشیں برآمد

اردو نیوز  |  Jan 10, 2024

لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 11  افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ’جائے وقوعہ سے تمام شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں اور علاقے کے لوگوں سے بھی بیانات لیے جا رہے ہیں۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ ’یہ بظاہر ذاتی دشمنی کا واقعی لگتا ہے، لیکن اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔‘

پولیس نے کہا ہے کہ ’تمام لاشیں ایک ہی خاندان والوں کی ہیں جن میں دو بھائی ان کی بیویاں اور بچے شامل ہیں، جبکہ ایک لاش مہمان رشتہ دار کی بھی ہے۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں ایک سے دو دن پرانی معلوم ہوتی ہیں اور کسی نے گھر میں گھس کر ان افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا۔

پولیس نے لاشوں کے قریب سے شواہد اکھٹے کیے اور پڑوسیوں سے بیانات بھی لیے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’بدقسمت خاندان کے ایک اور فرد کو بھی چند ہفتے قبل کسی نے قتل کیا تھا جس کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More