پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ، 3 دن تک صورتحال واضح ہو جائیگی ، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور راشد شفیق کیخلاف 9 مئی مقدمات کے حوالے سے سماعت ملتوی کر دی گئی۔

دونوں رہنما انسداد دہشتگردی کے جج اعجاز آصف کی عدالت پیش میں ہوئے ،وکیل کی عدم دستیابی پر عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور، الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار پاکستان کی سیاست میری سمجھ سے باہر ہے۔  13 تاریخ تک صورتحال واضح ہو جائے گی ، انتخابات 8 فروری کو ہوں گے اور عوام ووٹ ڈالیں گے۔ ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More