ایکوا ڈور ، گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی ، 10 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

 ایکواڈور میں خانہ جنگی پھوٹ پڑی، تشدد کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے تنازع سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرتے ہوئے ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا۔

ایکواڈور: صدارتی امیدوار انتخابی ریلی کے دوران قتل

گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر قبضہ کرنے کے علاوہ یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا ہے، قیدیوں نے جیل کے گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔

ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار ہونے کے بعد امن و امان کی صورتِحال خراب ہوئی ہے۔ ایکواڈور کا مذکورہ گینگ لیڈر قتل اورمنشیات اسمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا۔

ایکواڈور کی جیل میں فسادات ،68قیدی ہلاک

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے ہوئے ایک شخص نے سر میں گولی مار دی۔ فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More