کندھ کوٹ ، الیکشن کمیشن کے 4 ملازمین گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آفس سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن کے ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کر رہے تھے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ ملازمین کمرے میں سو رہے تھے، گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید علیل ہو گئے ، فرائض سرانجام دینے سے معذرت

الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن کمیشن کا افسر مشتاق احمد مگسی، ڈیٹا آپریٹر غلام فرید، عبدالرؤف اور ماجد حسین  شامل ہے۔ 3 ملازمین کا تعلق لاڑکانہ اور ایک کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More