آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، عامر جمال کی 12 درجے ترقی

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بیٹرز کی تازہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں، باؤلنگ میں عامر جمال کی 12 درجے ترقی ہو گئی۔

ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی پا کر چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں  بابراعظم دو درجے تنزلی کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

کین ولیمسن 864 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ 859 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری اور مارنس لبوشین چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں، پاکستان کے محمد رضوان نے 10 درجے کی ترقی پائی ہے اور وہ 668 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17 پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں عامر جمال نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا

باؤلنگ کے شعبے میں پہلی پوزیشن پر بھارت کے روی چندر ایشون ہیں، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے پیٹ کمنزجبکہ تیسری پوزیشن پر جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا برا جمان ہیں۔

کوئی پاکستانی باؤلرٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا، عامر جمال نے ڈیبیو سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 12 درجے ترقی حاصل کی اور وہ کیرئیر بیسٹ 45 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی 733 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More