سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ،پلاٹس کی نیلامی 3 روز تک گندھارا سٹیزن کلب، F-9 پارک میں جاری رہے گی، پلاٹس کی اوپن آکشن 12 جنوری تک جاری رہے گی۔

نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جارہے ہیں،نیلامی میں بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور پارک روڈ کے پلاٹس نیلام کئے جائیں گے،3 روزہ نیلامی میں پیٹرول پمپس، ہوٹل، اپارٹمنٹس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔

نیلام عام میں ایگرو فارمز، آئی اینڈ ٹی (G-11 مرکز) سمیت ہاسپٹلز کے پلاٹ بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جائیں گے، نیلامی کے عمل کی نگرانی ایک کمیٹی کررہی ہے جس کی سربراہی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More