لاہور،ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل مسترد کردی

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

لاہور۔10جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹربیونل نےبانی چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی،انہوں نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔

اپیلیٹ ٹربیونل جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا۔قبل ازیں ٹربیونل نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More