تائیوان کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نہ ہی پیچھے ہٹے گا، چین

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

بیجنگ ۔10جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نہ ہی پیچھے ہٹے گا، چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنی فوجی تعیناتی اور اشتعال انگیز کارروائیاں کم کرے ۔

اے ایف پی کے مطابق بدھ کو چین کی وزارت دفاع نے واشنگٹن میں اعلی امریکی فوجی حکام سے ہونے والے دو روزہ مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک ریڈ آؤٹ میں کہا ہے کہ بیجنگ تائیوان کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیز کارروائیاں اور تائیوان کو مسلح کرنا بند کردے ۔ریڈ آئوٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کو سمندری اور فضائی سلامتی کے مسائل کی بنیادی وجوہات کو پوری طرح سمجھنا چاہیے، اپنے فرنٹ لائن فوجیوں پر سختی سے لگام ڈالنی چاہیے، اور مبالغہ آرائی اور تشہیر سے باز رہنا چاہیے۔

مذکرات میں چین کے بنیادی مفادات اور بین الاقوامی ہاٹ سپاٹ کے مسائل سے متعلق مسائل پر چین کے پختہ موقف اور بڑے خدشات کو بھی واضح کیا۔ صدر جو بائیڈن اور شی جن پنگ نے گزشتہ سال نومبر میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا، جو ایک سال سے زائد عرصے سے روکے گئے تھے۔ اس ہفتے پینٹاگون میں ہونے والے مذاکرات کی قیادت امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس اور چین کے میجر جنرل سونگ یانچاؤ نے کی۔

چین نے اپنے ریڈ آؤٹ میں مزید کہا کہ چین نے برابری اور احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ صحت مندانہ اور مستحکم فوج سے فوج تعلقات استوار کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کے خدشات کا سختی سے سامنا کرنا چاہیے اور مزید ایسے اقدامات کرنا چاہیے جو دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کے لیے سازگار ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More