انٹر بینک میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ، 281.10 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

ڈالر کی قدر مزید کم ، روپے کی قیمت بڑھ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ماکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید  12 پیسے کی کمی ہو گئی، جسکے بعد ڈالر 281 روپے 10 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک میں ڈالر سستا، نئی قیمت 280 روپے ہوگئی

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 79 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار 248 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More