پیرو کا پڑوسی ملک ایکواڈور میں جرائم پیشہ گروہوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے شمالی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

لیما۔10جنوری (اے پی پی):جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے پڑوسی ملک ایکواڈور میں جرائم پیشہ گروہوں کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے شمالی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

شنہوا کے مطابق پیرو کی حکومت نے ایکواڈور کے ساتھ اپنی شمالی سرحد پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے،اس کی وجہ وہاں جرائم پیشہ گروہوں کی پرتشدد سرگرمیوں کے باعث خراب ہوتی صورتحال ہے۔ پیرو کے وزیر اعظم البرٹو اوتارولا نے اعلان کیا ہے کہ ہنگامی حالت کے اعلان کے تحت پولیس فورسز کی مدد کے لیے فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔

ادھر، ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے ملک میں 22 گروہوں کو دہشت گرد تنظیموں کے طور پر درجہ بندی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More