ایران، کاسمیٹکس فیکٹری میں آتشزدگی سے 53 افراد زخمی

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

تہران۔10جنوری (اے پی پی):ایران کے شہر کرج میں کاسمیٹکس ساز فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث ہونے والے دھماکےسے 53 افراد زخمی ہو گئے۔العربیہ اردو کےمطابق دھماکہ پروڈکشن لائن کے کچھ حصوں میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔

دوسری جانب دارالحکومت تہران کے مغرب میں ضلع البرز میں میڈیکل ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ احمد مہدوی نے بتایا کہ دھماکا شہر کے جنوب مشرق میں پردیس شہر کے سیمین دشت صنعتی ضلع میں ایک کاسمیٹکس سازفیکٹری میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ہنگامی ٹیمیں ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے اور آتشزدگی کی وجہ سے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More