سعودی عرب کی کابینہ کا اجلاس، غزہ پر دوبارہ قبضے بارے اسرائیلی عزائم مسترد کردیے

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

جدہ ۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی کابینہ نےغزہ کے باشندوں کی جبری بے دخلی، پٹی پر دوبارہ قبضے اور بستیوں کی تعمیر سے متعلق اسرائیلی عزائم کو مسترد کردیا۔العربیہ کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ۔

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات بارے تبادلہ خیال بالخصوص فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر توجہ مرکوز کی گئی۔اجلاس میں غزہ کی پٹی پر ناجائز قبضہ بحال کرنے، یہودی بستیوں کی تعمیر اور غزہ سے اس کے باشندوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی حکام کے بیانات کو مسترد کیا گیا۔

یہ واضح کیا گیا کہ انسانی قانون اور بین الاقوامی قانونی ضوابط کی خلاف ورزی پر احتساب کا نظام موثر کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو مل کر کوشش کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More