زائرین کی بڑھتی تعداد کے باعث آبی ذخائر میں توسیع کی ضرورت ہے،سعودی وزیر

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

جدہ ۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر برائے ماحولیات ، پانی و زراعت انجینئر منصور المشیطی نے کہا ہے کہ زائرین کی بڑھتی تعداد کے باعث آبی ذخائر میں توسیع کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں 4.4 ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کےلیے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ 2023 کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں پانی کے سٹریٹجک ذخیرے کی گنجائش 4.4 ملین مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔جدہ میں حج وعمرہ کانفرنس اور نمائش کے ایک مباحثے میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا سال رواں کے دوران اضافی آبی ذخائر کے منصبوں پر عملدرآمد کےلیے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں پانی کے نظام کی نگرانی کے لیے ایک کنٹرول اور مانیٹرنگ روم قائم ہے،فراہمی آب کے نظام کو موثر طریقے سے منظم کرنے کےلیے کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More