سعودی ولی عہد سے کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ ، مشترکہ دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

اے پی پی  |  Jan 10, 2024

ریاض ۔10جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا ۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، علاقائی پیش رفت ، سکیورٹی اور استحکام کے حصول کےلیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More