شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اے پی پی  |  Jan 09, 2024

راولپنڈی۔9جنوری (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان حوالدار محمد ظاہر کی نماز جنازہ منگل کو ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد حوالدار محمد ظاہر کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔

نماز جنازہ میں پاک فوج کے حاضر سروس افسران، شہید کے عزیز و اقارب اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مادروطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More