سابق وزیراعظم عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

اردو نیوز  |  Jan 09, 2024

سابق وزیراعظم عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کو عدالت میں طلب کیا گیا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی۔

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نو مئی واقعات میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہو گی۔ ان کی بذریعہ ویڈیو لنک اڈیالہ جیل سے حاضری لگائی جائے گی۔

یاد رہے کہ جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے جس میں عمران خان کو بھی بطور مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

عمران خان پہلے ہی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کے مبینہ کرپشن کیسوں میں اڈیالہ جیل میں مقید ہیں اور اب ان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں باضابطہ گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More