لاہور میں انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو میں 200 چینی کاروباری افراد شرکت کریں گے

اے پی پی  |  Jan 09, 2024

بیجنگ۔9جنوری (اے پی پی):چین میں پاکستانی سفارتخانے اور شنگھائی، چینگڈو اور گوانگزو میں قونصل خانوں کے زیر اہتمام لاہور میں 18جنوری سے شروع ہونے والے 3روزہ انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو میں 200 سے زائد چینی سرمایہ کار اور صنعت کار شرکت کریں گے تاکہ انجینئرنگ، کان کنی، مشینری اور تیار مال کے شعبوں میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں کو تلاش کیا جا سکے۔

پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ 3 روزہ ایونٹ کے دوران چینی تاجر اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے لیے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چینی تاجروں کو صنعت اور پروفیشنلز کے ساتھ نیٹ ورک بنانے اور رابطے کا موقع ملے گا اور مختلف شعبوں میں مواقع تلاش کریں گے جن میں پاکستان سے تیسرے ممالک کو برآمدات اور ای کامرس وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام کان کنی اور مشینری مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع کر رہے ہیں۔ چین کی بعض معروف انجینئرنگ کمپنیوں نے سولر پینل کی تیاری اور لیتھیم بیٹری کی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور یہ کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنیاں نہ صرف پاکستانی صارفین کے لیے شمسی توانائی سے متعلق آلات تیار کریں گی بلکہ وہ اسے پڑوسی ممالک خصوصاً افغانستان اور ایران کو بھی برآمد کریں گی۔

انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر شو انجینئرنگ اور ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی میں جدید ترین پیشرفت کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ لاہور میں 18 سے 20 جنوری تک منعقد ہونے والا یہ ایونٹ دنیا بھر سے صنعتی شعبہ کے ماہرین کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے جمع کرےگا۔ شرکا کو زرعی مشینری، فرنیچر اور گدے، پلاسٹک کے آلات، آٹوموٹو ،پیکیجنگ، تعمیراتی مواد، گھریلو آلات، دواسازی، جراحی کے آلات، برقی مشینری، کیمیکلز اور کاسمیٹکس کے شعبے میں جدید ترین مصنوعات دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔یہ شو نمائش کنندگان کو اپنی مصنوعات اور خدمات کو عالمی اور چینی کاروباری افراد تک رسائی کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

شرکاکو صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ نیٹ ورک بنانے اور ان کے ساتھ رابطے ، نئے رجحانات دریافت کرنے اور انجینئرنگ اور صحت کی دیکھ بھال میں جدید حل تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ ایونٹ نمائش کنندگان کے لیے رسائی حاصل کرنے، اپنے کسٹمر بیس کو بڑھانے اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا بہترین موقع ہے۔ شرکا کو انجینئرنگ اور صحت کی دیکھ بھال کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی جدید ترین پیش رفت سے آگاہی حاصل کرنے کا منفرد موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More