نیب کی نواز فیملی کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند

ہم نیوز  |  Jan 09, 2024

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں 6 کرپشن کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی، قومی احتساب بیورو نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کیخلاف بھی سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہزاد اکبر، فرح گوگی اور زلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

اجلاس میں سی ڈی اے افسران کیخلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کے افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کردی گئی جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری کا باب بند ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More