شہریار آفریدی ، شاندانہ گلزار ، ریحانہ امتیاز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنمائوں کو الیکشن کی اجازت مل گئی

ہم نیوز  |  Jan 09, 2024

عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں پر الیکشن ٹریبونلز میں سماعتیں جاری ہیں۔

ایپلیٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ نے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے این اے 117 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کی اپیل منظور کر لی۔

پی ٹی آئی امیدوار رانا جمیل حسن ، قصور کے صوبائی حلقے سے پی ٹی آئی کی ناصرہ میو، این اے 131 سے مقصود احمد کی اپیلیں بھی منظور کر لی گئیں۔

سولہ جماعتوں کے 1076 حمایت یافتہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

اس کے علاوہ الیکشن ٹریبونلز نے نے پی ٹی آئی کے عبدالسلام آفریدی ، شاندانہ گلزار اور شہریار آفریدی کی اپیلیں بھی منظور کرتے ہوئے ان کے کاعذات نامزدگی کو درست قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل سے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے کاغذات  کیخلاف ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست گزار کی وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا ہے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں وہ قانون بتایا جائے جس میں کاغذاتِ نامزدگی کا تعلق انتخابی نشان سے ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More