گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے، مرتضیٰ سولنگی

اے پی پی  |  Jan 09, 2024

اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سمٹ 2024ءکا انعقاد پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود خان بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی سربراہ کانفرنس 10 اور 11 جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ کانفرنس پہلی مرتبہ منعقد ہو رہی ہے جو پاکستان کے لئے باعث اعزاز ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کانفرنس انسانوں کی صحت کے بارے میں ہے، عوام کے صحت سے متعلق مسائل ہی اصل مسائل ہیں۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر قومی صحت نے میڈیا کو کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More