ڈالر مزید 13 پیسے سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ہم نیوز  |  Jan 09, 2024

ڈالر مسلسل تنزلی کا شکار ، روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید 13 پیسے کم ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 15 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار دن کے احتتام پر ڈالر 281 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 460 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار697 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More