امریکی ریاست ٹیکساس کے ہوٹل میں دھماکا ، 21 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jan 09, 2024

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں دھماکے کے نتیمے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فورٹ ورتھ شہر ہوٹل میں ہونے والے دھماکے کے باعث 21 افراد زخمی ہوئے ، ہوٹل کی عمارت کی کئی منزلوں  کے شیشے ٹوٹ گئے اور ملبہ سڑک پر پھیل گیا، ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق 20 منزلہ عمارت کے نچلے حصے میں دھماکا ہوا جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ عمارت میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے باعث ہوٹل کے نچلی منزلوں پر کافی نقصان ہوا ہے۔ حکام نے دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More