مکی آرتھر نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں

ہم نیوز  |  Jan 09, 2024

غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے بعد سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور مکی آرتھر کے درمیان معاملات  طے پا گئے، وہ بھی جلد اعلان کرکے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں گے۔

ایسا لگا ورلڈکپ نہیں، بھارتی بورڈ کے ہوم ایونٹ کا میچ کھیل رہے، مکی آرتھر

مکی آرتھر بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کے ٹیم ڈائریکٹر تھے۔ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے غیرملکی کوچز کو ہٹا کر اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ورلڈ کپ کے بعد بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گزشتہ روز ہیڈ کوچ بریڈ برن بھی مستعفی ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر اس سے پہلے قومی ٹیم  کے ہیڈ کوچ تھے ، کچھ عرصہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں  ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر تعینات کر دیا تھا۔

پی سی بی کی طرف سے جارہ کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مکی آرتھر کو دی گئی نئی ذمہ داریکے تحت وہ پاکستان ٹیم کے لیے حکمت عملیوں کی ترتیب اور تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ نگرانی بھی کریں گے۔

بابر کو بھر پور سپورٹ کرتا ہوں، بطور کپتان اس کی قابلیت پر بھروسہ ہے، مکی آرتھر

اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ  54 سالہ سابق کرکٹر اور کوچ مکی آرتھر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ، آسٹریلیا کے دورے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف میں بھی شامل ہوں گے، علاوہ ازیں وہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے میچوں میں بھی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2016 سے 2019 کے دوران مکی آرتھر نے قومی ٹیم کی کوچنگ کی تھی اور اس دوران پاکستان نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 اپنے نام کی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More