فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اے پی پی  |  Jan 09, 2024

منیلا۔9جنوری (اے پی پی):فلپائن کے جزیرے منڈانائو کے نواح میں 6.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اے ایف پی نے امریکی زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ منگل کو فلپائن کے جزیرے منڈانائو کے ساحل کے قریب سارنگانی میونسپلٹی کے100 کلومیٹر جنوب مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی،ان کا مرکز 70 کلومیٹر زیر زمین تھا۔حکام نے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی کوئی سونامی وارننگ جاری کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More