نائیجیریا، مسافر کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Jan 09, 2024

ابوجا ۔9جنوری (اے پی پی):نائیجیریا کے صوبہ آنامبرا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ٹی آرٹی نے قومی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبہ کوگی سے صوبہ آنامبرا کی طرف عازمِ سفر مسافر کشتی دریائے نائجر میں ڈوب گئی ہے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 30 کو بچا لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم کشتی کے مسافروں کی درست تعداد فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی۔اموات کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More