ایف آئی اے کی کارروائی، آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجرا میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آفیشل پاسپورٹ کے غیر قانونی اجراء میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا،سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی۔

گرفتار ملزمان میں صید نبی اور خاتون اہلکار شامل ہیں،گرفتار ملزمان پاسپورٹ آفس اسلام آباد کے پرنٹنگ سیکشن میں تعینات تھے،ملزمان نے دوران تعیناتی تین پرائیویٹ لوگوں کو آفیشل پاسپورٹ جاری کئے تھےجسکی بنیاد پر تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوگئے تھے،ملزمان کے خلاف سال 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، دوران تفتیش ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More