ایف آئی اے کی کارروائیاں،ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے گجرات اور گجرانوالہ سرکل نےویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث 2 اشتہاریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون میں محمد نذیر، امتیاز احمد ، محمد عثمان ، علی حسن اور عبدالرشید نامی اشتہاری ملزمان کو گجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا،

ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے، ملزم امتیاز احمد نے شہریوں کو غیر قانونی طور پربراستہ ایران و ترکیہ یورپ بھجوانے کی غرض سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی،ملزم سال 2017 سے ایف آئی اے گجرات سرکل کو مطلوب تھا۔

ملزم محمد نذیر نے شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر غیرقانونی طور پر لیبیابھجوانے کی غرض سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی، ملزم 2019 سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More