میڈیا چینل 92 نیوز پر (8300 )ایس ایم ایس سروس پر ادھوری معلومات فراہم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا ہے میڈیا چینل 92 نیوز پر (8300 )ایس ایم ایس سروس پر ادھوری معلومات فراہم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں ہے۔ اصل حقائق یہ ہیں کہ پولنگ سٹیشنوں کی فہرست کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کی جاتی ہے اور اس وقت ووٹرز اپنا شہریاتی بلاک کوڈ انتخابی فہرست میں سلسلہ نمبر ، گھرانہ نمبر ، صوبائی اور قومی اسمبلی کا حلقہ نمبر اور پولنگ سٹیشن کا نام معلوم کر سکتے ہیں۔

پیر کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس وقت پولنگ سٹیشنوں کی لسٹوں کی حلقہ وائز ابتدائی اشاعت کر دی گئی ہے اور اس پر ووٹرز اپنے اعتراضات و تجاویز ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کے پاس 11 جنوری 2024 تک جمع کروا سکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ریٹر نگ آفیسر 17 جنوری 2024 تک ان اعتراضات/تجاویز پر فیصلہ دیں گے۔ پولنگ سٹیشنوں کی لسٹوں کی حتمی اشاعت انتخابات سے 15 دن قبل کر دی جائے گی۔

اشاعت کے بعد 8300 (ایس ایم ایس) پر ووٹر کے مذکورہ بالا کوائف کی تفصیل مہیا کی جاتی ہے۔پوسٹل بیلٹ کا حق استعمال کرنے والے ووٹرز مطلوبہ معلومات متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے دفاتر میں موجود انتخابی فہرستوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More