پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

گرانٹ بریڈبرن نے رات گئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس بات کا اعلان کیا۔

مستعفی ہونے والے  پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،پانچ سال کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی و ترقی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

Bohat Bohat Shukriya 🇵🇰 pic.twitter.com/n0k0pagdtb

— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024

پی سی بی نے قومی ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کا کنٹریکٹ دے دیا

یاد رہے  کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے ورلڈکپ کے بعد ذمہ داری واپس لے لی گئی تھی،گرانٹ بریڈبرن کو این سی اے رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بریڈ برن کو 2سال ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ سابق بلیک کیپ گرانٹ بریڈبرن برطانیہ میں ملازمت کے لیے کوچنگ چھوڑ رہے ہیں۔ ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق بریڈ برن تمام فارمیٹس میں انگلش کاونٹی ٹیم گلیمورگن کا کوچ بننے جا رہے ہیں۔

گرانٹ بریڈ برن پاکستان ٹیم کے  فیلڈنگ کوچ مقرر

اس بارے میں اس ہفتے ایک اعلان متوقع ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے بھی پی سی بی سے کو استعفی پیش کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ میں ٹیم میں بطور بیٹنگ کوچ شمولیت اختیار کر لی تھی جس پر پی سی بی نے حیرت کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ہی نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے گرانٹ بریڈ برن کو دوسال کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، وہ اس سے قبل 2018ء سے 2020ء تک فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، بریڈبرن سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے بھی ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More