لکی مروت ، سڑک تعمیر کرنیوالی کمپنی کے 10 مزدور اغواء

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

لکی مروت میں حسین خیل کے قریب 10 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مغوی سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ملازم ہیں جس کا تعلق نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، کرک اور دیگر علاقوں سے ہے۔

پولیس کے مطابق مزدوروں کو تجوڑی سے شادی خیل روڈ پر کام کیلئے جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

لکی مروت سے گورنمنٹ کنٹریکٹر اغوا

پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ، پولیس نے اس سلسلے میں مقامی لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More