باجوڑ میں پولیو مہم کے لیے جانے والے اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکہ، پانچ ہلاک

اردو نیوز  |  Jan 08, 2024

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 پولیس اہلکار جان سے گئے۔

پیر کو تحصیل ماموند میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد ابتدائی امدادی کاروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 22 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ جبکہ سات کو پشاور منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی اضافی ایمبولینسز بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال باجوڑ میں تعینات کی گئی ہیں، زخمیوں کو دوسرے اضلاع منتقل کرنے کے لیے ضلع لوئر دیر اور مہمند سے 4 ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو کی 15 ایمبولینسز اور 55 اہلکاروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More