سپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ میں دھماکے کی مذمت

اے پی پی  |  Jan 08, 2024

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے باجوڑ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانی نقصان پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے پولیس کے شہدا ءکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

سپیکر نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More